نیا پاکستان بنانے والی تحریک انصاف میں اب نیا کیا؟

What's new in Pakistan Tehrik Insaf (PTI)?


نصرت زہرہ انصاری

تحریک انصاف میں نیا کیا ؟ گزشتہ دس سال میں تبدیلی کا نعرہ بہت مقبول ہوا ۔۔ تحریک انصاف جیسی جماعت باریاں لینے والوں کے مقابلے میں مضبوط جماعت بن کر ابھری ۔ ملک کے نوجوانوں نے اس جماعت سے بڑی توقعات وابستہ کرلیں۔ یہی وجہ تھی کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا جو ریکارڈ قائم ہو ا تھا اس کی مثال کسی دوسری جماعت کو حاصل نہ ہوئی ۔

دو ہزار تیرہ میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد آگے آگے تھی ۔ خیال تھا یہ نئی جماعت ہے، نئے چہرے آئیں گے نیا پاکستان بنائیں گے۔ پی ٹی آئی کا منشور بھی کچھ ایسا ہی تھا یہ ہی وجہ تھی کہ ووٹ ڈالنے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچی ۔۔ لمبی قطار میں موجود لوگ بھی ہم خیال نکلے اس کے باوجودکئی حلقوں میں نتائج برعکس آئے ۔۔ البتہ خیبرپختونخوا والوں نے تبدیلی قبول کرلی۔

پھر کچھ یوں ہوا کہ جس پارٹی کیلئے اور کپتان کیلئے لوگ جان دیتے تھے ۔۔ وہ آہستہ آہستہ منحرف ہونے لگی کیونکہ نئی پی ٹی آئی میں پرانے چہروں کی تو جیسے لائن لگ گئی۔ بریکنگ نیوز آنےلگی کہ ن لیگ کا فلاں کھلاڑی بن گیا ۔۔ پیپلزپارٹی کا جیالا پی ٹی آئی میں آگیا مگر یہ بات سمجھ میں نہ آئی کہ جو دوسری جماعتوں کے چور لٹیرےتھے کیا وہ پی ٹی آئی کی لانڈری میں دھل کر یکدم صاف ہوگئے؟ کیاپی ٹی آئی نےدیکھا انہوں اپنے سیاسی دور میں عوام کے لئے کوئی کام کیا بھی یا صرف اپنے اکاؤنٹ بھرے ۔

پھر دیکھنے میں آیا کہ ن لیگ کی حمایت کرنے والے جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنماؤں نے پانچ سال اقتدار کےمزے لوٹے اورجب انتخابات دوہزاراٹھارہ کا وقت قریب آیا تو جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگا کر قلابازی کھالی اور پی ٹی آئی والے بن گئے۔ مگر یہاں بھی یہی سوال ذہین میں آیا کہ یہ لوگ پانچ سال تک خاموش کیوں رہے ؟ پانچ سال تک کیوں اسمبلی کی ساری مراعاتیں لیں؟ْ کیوں احتجاج نہیں کیا؟حکومت کا حصہ ہوتےہوئے کیوں صوبے کا مطالبہ نہیں کیا ؟

یہ سارے وہ سوال یقینا ً تحریک انصاف کی جھولی میں گرے مگر کوئی جواب دینے والا سامنے نہیں آیا ۔ اگر نظرڈالی جائے توتحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں فرودس عاشق اعوان، شفقت محمود، شاہ محمود قریشی، بابراعوان، راجہ ریاض، ندیم افضل چن، نذر محمد گوندل،صمصام بخاری، فواد چودھری، مصطفیٰ کھر، امتیاز صفدر وڑائچ، اشرف سوہنا، نور عالم خان اور رانا آفتاب خان شامل ہیں۔

ق لیگ سے جہانگیر ترین، عامر ڈوگر،علیم خان، غلام سرور، ظہیرالدین بابر، طاہر صادق، ریاض فتیانہ اورسعید ورک تحریک انصاف کا حصہ بنے۔ اعظم سواتی، فیاض چوہان، سمیع الحق بھی تحریک انصاف شامل ہوئے۔ اختر کانجو، لیاقت جتوئی، ممتاز بھٹو، چودھری سرور اور رمیش کمار  بھی اپنی جماعتوں سے وفاداریاں تبدیل کرکے کپتان کے ہمنوا بن گئے۔

تحریک انصاف نے عامرلیاقت اور رشید گوڈیل کو بھی اپنی آغوش میں لے لیا۔ ان سب ناموں کو پڑھ کر یقینا میرے ذہین میں تو کم سے کم یہ سوال آتا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے لیکن نیا پاکستان بنانے کیلئے پرانے چہروں کی کیا ضرورت تھی؟  آخر اب تحریک انصاف میں بھی نیا کیا ہے ؟  جو دو ہزار اٹھارہ میں اس کو ووٹ ملے۔ کہیں یہ اناڑی پن اور پرانے چہرے شکست کا باعث نہ بن جائیں۔

مندرجہ بالا تحریر ویب سائٹ کی ایڈیٹوریل پالیسی کی عکاس نہیں اورویب سائٹ کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Reach the writer @Zehransari

1 تبصرہ:

  1. محترم پی ٹی آئی سپورٹر حضرات! گالیاں نہیں، فقط جوابات درکار ہیں:

    1-- 350 ڈیمز کا کیا ہوا ؟
    2-- وہ مساجد کے اماموں کی تنخواہیں ؟
    3-- مساجد میں سولرسسٹمز ؟
    4-- وہ 250 کالج بن گئے ؟
    5-- وہ ایک ہزار سٹڈیمز کہاں ہیں ؟
    6-- پورے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے والے منصوبوں کا کیا ہوا ؟
    7-- وزیر اعلٰی ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی اور گورنر ہاٶس میں بننے والی پبلک لائبریری کو کون سے راستے جاتے ہیں ؟
    8-- کیا 90 دن میں کرپشن ختم ہو گئی یا خود آپ کی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ساتھ آپ کے وزیرِاعلٰی، وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کے عہدے داران کرپٹ نکلے ؟
    9-- پشاور کو پیرس بنانے کی بجائے دنیا کے دوسرے گندے ترین شہر کا درجہ دلوانے کے بعد میٹرو کے کھنڈرات میں کیوں بدلا ؟
    10-- وہ ٹرین منصوبے کا کیا ہوا ؟
    11-- خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فاٸدہ دینے والے پروجیکٹس کہاں ہیں ؟
    12-- غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے غیر ملکی کس پردے میں چھپے ہوئے ہیں ؟
    13-- خیبر پختونخوا میں احتساب کا حال کیا ہے ؟
    14-- خیبر پختونخوا میں اقربا پروری ختم ہو گئی ؟
    15-- خیبر پختونخوا میں میرٹ کی دھجیاں اُڑنا بند ہو گئیں یا بڑھ گئیں ؟
    16-- افغانستان سے پاکستان میں آنے والی ہیروین اور چرس سمیت تمام نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس نے روک لی ؟
    17-- تحریکِ انصاف میں کرپٹ اور الیکٹ ایبلز کی بجائے پُرانے اور مخلص ورکروں کو ایم این اے اور ایم پی اے کی ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے عہدے دیئے جا رہے ہیں ؟
    18-- آنجناب عمران احمد خان نیازی نے سرکاری وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ساھ سرکاری املاک کا اپنی ذاتی استعمال سے پرہیز کیا ؟

    19-- عمران احمد خان نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یُوٹرنز لینا بند کیے ؟
    20-- اگر عمران احمد خان نیازی آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں تو پھر وہ عدالت سے ساڑھے تین سال تک مفرور اشتہاری کیسے رہے ؟

    21-- عمران احمد خان نیازی نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیا، غیر حاضر رہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، پھر پارلیمنٹ سے تنخواہ کیوں لیتے رہے ؟

    22-- پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا ایک آدمی جمہوری سیاستدان کے زمرے میں آتا ہے ؟

    23-- جو سیاسی رہنما اپنے کُتے کا نام ٹائیگر رکھتا ہے اور اپنے ورکروں کو بھی ٹائیگرز کہتا ہے۔ سیاسی ورکروں کی اِس سے بڑھ کر توہین کیا ہو سکتی ہے ؟

    24-- انقلابی رہنما عمران احمد خان نیازی کا فرمان تھا کہ مر جاؤں گا مگر قرضہ نہیں لوں گا پھر اپنے حکومتی صوبے میں پانچ سالوں میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تین کھرب روپے قرضے کیوں لے لیے؟

    25-- 2013ء میں صادق و امین عمران احمد خان نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ 2017ء میں بڑھ کر ڈیڑھ ارب کے کس آمدنی سے ہو گئے ؟

    26-- تبدلی کا نشان عمران احمد خان نیازی اگر ایک چھوٹے صوبے میں کچھ نہیں کر سکا تو پھر پورے پاکستان میں کیا چمتکار دکھائے گا ؟



    حضور! گالیاں نہیں، فقط جوابات درکار ہیں

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.