سورج کے تحقیقی مشن پر جانے والے پہلے خلائی جہاز کی پرواز 24 گھنٹے کے لئے ملتوی
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تحقیقی مشن پر سورج کی جانب بھیجے جانے والے پہلے خلائی جہاز پارکر سولر پروب کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کردیا ہے۔
ناسا نے کہا ہے کہ پارکر سولر پروب کی اڑان بھرنے سے ذرا قبل خطرے کے الارم بج گئے جس کے باعث خلائی جہاز کی پرواز کو ملتوی کرنا پڑا۔
This morning's launch of a @ulalaunch #DeltaIV Heavy rocket carrying the #ParkerSolarProbe spacecraft was scrubbed. The launch is planned for Sunday, Aug. 12. Details: https://t.co/0BhSpVA9oZ pic.twitter.com/QQWZv2gKo0— NASA (@NASA) August 11, 2018
ناسا کے بقول انجینئرز نے انتھک محنت کے بعد فنی خرابی دور کردی ہے اور خلائی جہاز کو اڑان بھرنے کے لئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ اب یہ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے تین بجے خلاء میں بھیجا جائے گا۔
خودکار خلائی مشن سورج کے انتہائی قریب پہنچ کر تحقیق کرے گا جہاں تک انسانی ہاتھوں سے تیار کردہ کوئی سیارہ اب تک نہیں پہنچا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تحقیقی مشن پر سورج کی جانب بھیجے جانے والے پہلے خلائی جہاز پارکر سولر پروب کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کردیا ہے۔
جواب دیںحذف کریں