دسویں سالانہ لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز پیر سے
دسویں سالانہ لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز سنے پیکس سینما
پیکیجز مال میں پیر سے ہو رہا ہے جو چھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
فلمی میلے میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے بچوں سے متعلق مختلف موضوعات پرتعلیمی اور تفریحی
فلمیں موصول ہوئیں جن میں انتیس ممالک کی 72 فلمیں جیوری نے نمائش کے لئے منتخب
کیں۔
دی لٹل آرٹ نے یکم اکتوبر سے چھ اکتوبر تک اس فلمی میلے کا انعقاد کیا ہے۔ دی
لٹل آرٹ دوہزار آٹھ سے ہر سال اس میلے کا انعقاد کررہا ہے۔
ملکی اور غیر ملکی فلموں کے ساتھ فلم میکنگ کی ترویج کے لئے پاکستانی طالب
علموں کے رجحان کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر کے طالبعلموں کے درمیان فلم میکنگ
کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
پاکستانی فلم میکرز نے گروپس کی صورت میں اپنے اسکولوں کی نمائندگی کی۔ ان
فلموں کو ماہر تعلیم اور فلمی شخصیات کے پینل نے دیکھ کر اول، دوم اور سوم فلموں
کی درجہ بندی کی۔ ان کامیاب فلموں کا اعلان بھی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کیا
جائے گا اور یہ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس، اصغر ندیم سید، عثمان پیرزادہ،
عدیل ہاشمی، دی لٹل آرٹ کے بانی شعیب اقبال، اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
Post a Comment