کےپی ٹریفک پولیس کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سکھ کمیٹی آف پاکستان
پاکستان بھر میں سکھ
کمیونٹی نے خیبرپختونخوا میں سکھ برادری کو ہیلمٹ سے استثنیٰ کا خیرمقدم کیا ہے۔ چیئرمین سکھ کمیٹی آف پاکستان رادیش سنگھ ٹونی کا
کہنا ہے کہ کے پی ٹریفک پولیس نے وقت ضائع کیے بہت
ہی مؤثر اور تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس
بات پر فخر ہے کہ خیبر
پختونخوا کی پولیس کا ہمیشہ سے ہی اقلیتی برادری اور خصوصاً سکھ
برادری کے ساتھ رویہ مثالی رہا ہے جو اس
دھرتی پر ایک دوسرے کے
مذاہب کے احترام اور ایک
دوسرے کی عزت کا باعث بنا ہے۔
چیئرمین سکھ کمیٹی آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سکھ برادری ٹریفک قوانین کا حترام یقینی بنائے گی لیکن اس کے ساتھ ہی اس
بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سکھ کمیونٹی کے لیے ایسا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے جس پر ہیلمٹ فری کے الفاظ درج ہو
تاکہ کسی قسم کی کوئی غلط فہمی باقی نہ رہے۔
رادیش سنگھ ٹونی کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء
کو آسان بنایاجائے تاکہ تمام لوگ جلد از جلد لائسنس حاصل کرسکیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس نے
گذشتہ دنوں تمام وارڈنز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ سکھ کمیونٹی کے موٹرسائیکل
سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان نہ کیا جائے کیونکہ پگڑی کے ساتھ ان کے لیے
ہیلمٹ پہننا مشکل ہے اور پگڑی سکھ مذہب کا لازمی جز ہے۔
Post a Comment