سکھ کمیونٹی کو ہیلمٹ سے استثنیٰ
صوبہ
خیبرپختونخوا میں بہ نسبت دیگر صوبوں کے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد
کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ایک طرف اگر ٹریفک پولیس کا سخت
رویہ ہے تو دوسری طرف ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا مہذبانہ طرز عمل بھی
ہے۔
پشاور میں ٹریفک پولیس نے سکھ کمیونٹی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اقلیتوں کے دل جیت لیے۔ سکھ کمیونٹی کا مؤقف تھا کہ پگڑی ان کے مذہب کا ایک لازمی جز ہے اور پگڑی کے ساتھ سکھ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا ناممکن ہے۔
پشاور ٹریفک پولیس نے ان کا مطالبہ جائز قرار دیتے ہوئے سکھ کمیونٹی کے تمام افراد کو ہیلمٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے تمام وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ سکھ کمیونٹی کے افراد کو تنگ نہ کیا جائے۔

Post a Comment