مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں
پنچائیت کے نام نہادانتخابات کے موقع پر ہڑتال کے دوران شوپیاں
میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید
چارکشمیری
شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم کٹھ
پتلی انتظامیہ کا کہناہے کہ چاروں نوجوان مقابلے میں مارے گئے۔
شوپیاں میں بھارتی
فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے متعددنوجوانوں کوگرفتارکیا۔ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔
نام نہاد پنچائیت
انتخابات کے ڈھونگ کوکشمیری عوام نے مکمل طورپرمستردکردیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہڑتال کے باعث
کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اورٹرانسپورٹ بند ہے۔
حریت
رہنماؤں میرواعظ عمرفاروق،علی گیلانی اوریاسین ملک نے ہڑتال کی کال دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں
صرف رواں ماہ بھارتی فوج نےانتالیس نوجوانوں کو شہید کیا ہے جن میں سے پانچ کودوران
حراست تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ رواں ماہ دوسو سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز
نے گرفتار بھی کیا ہے۔
Post a Comment