کراچی پریس کلب کے انتخابات، دی ڈیموکریٹس نے پینل کا اعلان کردیا


 کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019کے لئے ’’دی ڈیمو کریٹس‘‘ نے اپنے 12رکنی پینل کا اعلان کر دیا ہے۔  ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے اس سال صدارت کے لیے امتیاز خان فاران کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ امتیاز فاران نیوز ون کے بیورو چیف ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں صحافت کا طویل تجربہ رکھتے ہیں اس سے پہلے بھی پریس کلب کے صدر رہ چکے ہیں۔

  روزنامہ بزنس ریکارڈر سے وابستہ سعید سربازی نائب صدارت کا الیکشن لڑرہے ہیں۔  نیو ٹی وی کے سینئر رپورٹر راجہ کامران کو خزانچی کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔  اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی  کو دی ڈیموکریٹس نے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔ روزنامہ دنیا کے محمد حنیف اکبر جوائنٹ سیکرٹری کا انتخاب لڑرہے ہیں۔

 گورننگ باڈی کی سات نشستوں کے لیے عتیق الرحمان، ابوالحسن،  خورشید عباسی، محمد اشرف بھٹی،شازیہ حسن، شعیب احمد جٹ اور وحید راجپر دی ڈیموکریٹس کے امیدوار ہیں۔  

دوسری جانب پروگریسیو پینل کی طرف سے سابق صدر احمد ملک خان اس بار بھی صدارت کا الیکشن لڑرہے ہیں۔ دیگر عہدوں پر ڈان ٹی وی کے شاہد اقبال نائب صدر، شاہد اقبال جتوئی سیکرٹری، یوسف غزالی جوائنٹ سیکرٹری اور نیاز علی کھوکھرامیدوار ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 29دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی۔ سالانہ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 
 الیکشن میں 1582 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.