کراچی میں شہری کے بنگلہ پر وفاقی حکومت کی خاتون افسر کا مبینہ قبضہ

A citizen's house illegally occupied by a federal government female officer in Karachi

وفاقی حکومت کی بااثر خاتون سرکاری افسر نے کراچی کے علاقے  ڈیفنس فیز فائیو میں واقع مکان کرائے پر حاصل کرنے کے بعد اس پر غیرقانونی طور سے قبضہ کرلیا۔ 

 مالک مکان نواب بلوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے   ڈیفنس خیابان شمشیر میں واقع اپنا مکان کرائے پر دیا تھا اور جس شخص سے کرایہ داری معاہدہ کیا تھا اس کی اہلیہ بااثر سرکاری افسر ہیں۔ یہ ان کو اس وقت معلوم ہوا جب انہیں فروری سنہ دوہزار سترہ سے کرایہ ملنا بند ہو گیا۔

 نواب بلوچ نے دعویٰ کیا کہ ان کے کرایہ دار نے فروری 2017 کے بعد سے کرایہ نہیں دیا۔ کئی بار کرائے کا تقاضا  کرنے کے بعد کرایہ دار نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ان کا کچھ سامان مکان کے ایک حصہ میں رکھا ہے جو کرائے پر نہیں دیا گیا تھا۔ نواب بلوچ نے کہا کہ کرایہ دار اور ان کے اہل خانہ نے ان کے سامان اور پورشن پر بھی قبضہ کرلیا۔


نواب بلوچ نے الزام عائد کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان کا  ان ہی کے مکان میں داخلہ بند کردیا گیا ہے بلکہ اب تو ان کا اس گلی میں بھی جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس، رینجرز، اور دیگر اداروں کو مکان پر قبضہ سے متعلق درخواست دے چکے ہیں جبکہ عدالت میں مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔

 نواب بلوچ نے وزیراعظم، آرمی چیف، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، سندھ پولیس اور سندھ رینجرز سربراہان سے اپیل کی ہے کہ فروری دو ہزار سترہ سے اب تک ان کا کرایہ دلوایا جائے اور انہیں مکان خالی کروا کر دلوایا جائے۔

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.