مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید
تین کشمیری نوجوانوں کو قابض بھارتی فورسزنے شہید کردیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔تعلیمی ادارے،کاروباری
مراکزبند ہیں اورٹرانسپورٹ معطل ہے۔
ہڑتال حریت رہنماؤں
علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک کی کال کی جارہی ہے۔تعلیمی ادارے،دکانیں اورمارکٹس بند ہیں۔ٹرانسپورٹ
سے خالی سڑکیں ویران ہیں۔
تین کشمیری نوجوانوں
کی شہادت کے بعد بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں غیرعلانیہ کرفیولگا دیا۔مختلف
علاقوں میں اضافی سیکورٹی اہلکارتعینات کردئیےہیں۔انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی
گئی تاکہ عوامی غصہ کو روکا جاسکے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 5 گھر بھی مسمار کردیے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس
کے مطابق انیس سونواسی سے اب تک پچانوے ہزاردوسواڑتیس کشمیری کوشہید ہوچکے ہیں۔
Post a Comment