کھیل میں بھی سیاست
تحریر: منصوراحمد
بھارت کھیل میں بھی سیاست کا میدان گرم کرنے کوتیار۔ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا بھارتی خواب کھیل کے میدانوں تک جا پہنچا۔پاکستان سپرلیگ بھارتیوں کی کھٹکنے لگی۔ پی ایس ایل فور کا کامیاب انعقاد بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارتی سر جوڑ کر پاکستان سپرلیگ کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں ۔
یہ محض افواہ یا قیاس آرائی نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔ جو غیرملکی کھلاڑی پاکستان
سپر لیگ میں حصہ لیتے ہیں اور آئی پی ایل
بھی کھیلتے ہیں ان کو مستقبل میں پاکستان
سپرلیگ میں شرکت سے روکنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ بھارتیوں کا خیال ہے کہ اگر
غیرملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ سے الگ ہوجائیں تو پاکستان سپر لیگ صرف ملک کی لیگ
بن کر رہ جائے گی اور دنیا میں یہ پیغام نہیں جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔
بھارتی حکام کی نظریں شین واٹسن
،پولارڈ ،رانکی،ڈیل پورٹ ،روسو اور اے بی ڈی ویلئرز پر ہیں ۔بھارت کے انتہا پسند دماغ
پاکستان سپر لیگ کو ناکام کرنے کے تانے بانے بننے لگ گئے۔ پاکستان سپر لیگ کے
انتالیس غیرملکی کھلاڑیوں کوکسی بھی طرح پی
ایس ایل میں حصہ لینے سے روکا جائے اس کے
لئے بھارت ہر سطح پر جاکر کام کرنے کو تیار ہے ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دولت کے نام
پر روکنے کے بھارتی عزائم کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے۔ آئی پی ایل کا لالچ دے کر
کیونکہ انتالیس میں اکیس کھلاڑی انڈین لیگ
آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں اور بھارت کی کوشش ہے کہ ان کو کسی بھی حال میں پاکستان میں نہ کھیلنے دیا
جائے ۔
کیا کھیل کے میدان میں ایسی سازشیں جائز ہیں؟ کیا بھارت کو پاکستان سپر لیگ سے
اتنا خطرہ محسوس ہونے لگا ۔شائد بھارت ابھی تک چیمپئن ٹرافی کی شکست کو بھول نہیں
سکا ہے جس میں پی ایس ایل سے نکلے نوجوان کھلاڑیوں نے بھارت کو دھو ڈالا تھا ۔ فخر
زمان ،حسن علی اور شاداب نے بھارتی شیروں کو ڈھیر کردیا تھا ، بھارتیوں کو خدشہ ہے
کہ پی ایس ایل اسی کامیابی سے جاری رہا تو کہیں پاکستان کو ایسے شیر نہ مل جائیں
جو بھارت کو منٹوں میں چیر پھاڑ کر رکھ دیں ۔
بڑا دیس اور چھوٹی سوچ رکھنے والا بھارت پاکستان کی ایک لیگ سے ڈر رہا ہے ،کرکٹ
کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے سے ڈر رہا ہے جب ہی ورلڈ کپ دوہزار انیس میں پاکستان سے کھیلنے سے بھاگ رہا ہے۔ بھارت نے کرکٹ جیسے جینٹل مین کھیل میں
سیاست کو شامل کردیا اور آسٹریلیا سے گھر کی سیریز میں فوجی کیپس پہنی ،لیکن اس کے
بعد کیا ہوا ،ایک ڈرنا خواب۔ بھارت بقیہ تینوں
ون ڈے کے ساتھ سیریز بھی ہار گیا ، گھر کے شیر ہوئے گھر میں ہی ڈھیر اور اس میں سب سے اہم کردار ادا کیا ایک پاکستانی نژاد
عثمان خواجہ نے۔ اُوپر سے پاکستان سپر لیگ کا انتہائی کامیاب انعقاد بھارتیوں کے
سینوں پر مستقل مونگ دل رہا ہے ، ان کو یہ فکر کھائے جارہی ہے اگلا پی ایس ایل پورا پاکستان میں ہوگا ۔
پاکستان میں شیڈول آٹھ میچوں میں کراچی والوں نے جس جوش وجذبے اوراتحاد ہونے
کا مظاہرہ کیا بھارتی کرکٹ بورڈ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ہر میچ میں اسٹیڈیم میں
تل دھرنے کی جگہ نہیں، غیرملکی کھلاڑی سیکیورٹی
اور عوام کے جوش وجذبے سے متاثر ، پی ایس ایل پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک برانڈ
بن گیا ۔ اگلے سال پی ایس ایل سے پاکستان بورڈ کتنا کمائے گا یہ سوچ سوچ کر بھارتیوں
کی نیندیں حرام ہورہی ہیں پھر غیر ملکی کھلاڑیوں نے جس عزم کا اظہار کیا وہ بھی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا
رہا ، ان کو ڈر ہے کہیں آئی پی ایل میں کھیلنے والے سارے غیرملکی کھلاڑی ہی پی ایس ایل کھیلنے نہ آجائیں۔
بھارتیوں کا خوف بے وجہ نہیں ، اس سال انتالیس غیرملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد
نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، اگلے سال مزید ٹاپ کلاس
کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے متمنی ہوں گے اس لیے بھارت پی ایس ایل کو ناکام کرنے کے لیے ہرحربہ آزمائے
گا ، حکومتی سطح تک جائے گا ساوتھ افریقہ،آسٹریلیا ،نیوزلینڈ اور انگلینڈ کے
کھلاڑیوں پر حکومتی سطح پر زور ڈالوئے گا کہ ان کے کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت نہ
کریں ، لیکن بھارتیوں کا یہ خواب شاید کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا کیونکہ کہتے ہیں
نا جو ڈر گیا سمجھو مر گیا ، تو بھارت مرگیا ہے حسد کی آگ میں جل جل کرروز مررہا
ہے اور ایسے ہی مرے گا انشااللہ ، پی ایس
ایل اگلے سال اس سے کامیابی سے ہوگا اور ہوتا رہے گا۔
اس تحریر کے مصنف منصور احمد ایک معروف نیوز ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔ منصور احمد مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات و جرائد میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مصنف سے رابطہ کرنے کے لیے خبر کہانی کو ای میل کیجیے۔
مندرجہ بالا تحریر خبر کہانی کی ایڈیٹوریل پالیسی کی عکاس نہیں اور خبرکہانی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
بھارت کھیل میںبھی سیاست کا میدان گرم کرنے کوتیار ،،،،پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا بھارتی خواب کھیل کے میدانوں تک جا پہنچا۔پاکستان سپرلیگ بھارتیوں کی کھٹکنے لگی۔ پی ایس ایل فور کا کامیاب انعقاد بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارتی سر جوڑ کر پاکستان سپرلیگ کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں ۔
جواب دیںحذف کریںsports