پہلا دو روزہ لیاری لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر
پہلے دو روزہ لیاری لٹریچر فیسٹیول کا آغاز21 ستمبر 2019 کو بینظیربھٹو
یونیورسٹی میں ہوا
لیاری لٹریچر فیسٹیول میں ملک کے
معروف مصنفین، نقاد، شاعر و دیگر اہل قلم نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔؎
لیاری لٹریچر فیسٹیول میں مختلف
موضوعات پر مذاکرے، سیمنار اور ٹاک شوز بھی منعقد کیے گئے جس میں لوگوں کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔
لیاری لٹریچر فیسٹیول میں خواتین کا
جوش و خروش بھی دیدنی تھا اور ان کی بڑی تعداد میں شرکت نے میلے کو کامیاب بنانے
میں اہم کردار ادا کیا۔
لیاری لٹریچر فیسٹیول میں ثقافت کے
رنگ پیش کیے گئے
کتابوں کے ساتھ پینٹنگز اور اسکیچز بھی لیاری لٹریچر فیسٹیول کا حصہ تھے جو مقامی افراد نے میلے میں پیش کیے۔
دو روزہ لیاری لٹریچر فیسٹیول کا اختتام اتور 22 ستمبر 2019 کو ہوا۔ توقع کے برعکس لیاری لٹریچر فیسٹیول انتہائی کامیاب رہا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اگلے سال وہ اس سے بہتر فیسٹیول کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔
Post a Comment