کراچی، گلشن اقبال میں فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ جاں بحق



کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، گلشن اقبال میں دن دہاڑےمزاحمت پرگولیاں برساکر طالبہ کو ماردیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ مصباح کو والد بس اسٹاپ پر چھوڑنے جارہے تھے جہاں سے وہ روزانہ یونیورسٹی جاتی تھی، موچی موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

 اہلخانہ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پرس اورموبائل فون چھینے کے دوران فائرنگ کردی جس سے گولی مصباح کےسر پرجا لگی ، گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مصباح اطہر گلشن اقبال عابد ٹاؤن کی رہائشی  اور ہمدرد یونیورسٹی میں میڈیکل سال چہارم کی طالبہ تھی، مقتولہ کو سپردک خاک کردیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.