چین میں مسلما ن بالکل محفوظ ہیں،فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کررہے ہیں، لی بی جیان


Consul General of China in Karachi Li Bijian addressing Meet the Press at Karachi Press Club

کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اس وقت مشکل حالات سے گزر ر ہے ہیں۔پاکستان نے چین سے اپنے طلباء کو واپس نہ بلانے کا ایک مشکل لیکن بہترین فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس سے چین کے صرف دو شہر متاثر ہوئے ہیں۔یہ وائرس اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔چین میں موجود پاکستانیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی جارہی ہے،

سی پیک سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔یہ منصوبہ دوسرے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ہم متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔چین میں مسلما ن بالکل محفوظ ہیں اور ان کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،

نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں تیار ہونا چائیے۔حکومت پاکستان ملک میں رہنے والوں کو بہتر رزگار اور معیار زندگی بلند کرنے کے لیے  اقدامات کرے۔ہم پاکستان کا ہر موڑ پر ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،جنرل سیکرٹری ارمان صابر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا موسم بہت شاندار اور دلکش ہے۔یہاں کے کھانے نہایت لذیز ہیں۔سموسہ کھاکر مجھے بہت اچھا  لگتا ہے۔
کراچی پریس کلب کی تاریخ میں چین کے کسی سفارتکار کا یہ پہلا دورہ تھا جس میں انہوں نے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب بھی کیا اور صحافیوں کے تندوتیز سوالات کا جواب بھی دیا۔

لی بی جیان  نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا د پیش کی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں صحافیوں کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔میڈیا نے دونوں ممالک کی دوستی کو بہت سپورٹ کیا ہے۔ ہم صحافیوں کو وہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور یہ تبادلہ دونوں طرف سے ہونا چاہیے۔کراچی پریس کلب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنا وفد چین بھیجے۔

کورونا وائرس سے متعلق انہوں نے کہاکہ چین میں کورونا وائرس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ہزاروں افراد کے ٹیسٹ سیمپلز لئے گئے ہیں، یہ وائرس اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔اس کے متعلق بہت سی معلومات مل چکی ہیں۔ ہم وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔چین کے متعدد شہروں میں رہنے والے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور وہاں کوئی بھی اس مرض کی زد میں نہیں آیا ہے۔اگر یہ وائرس پھیل جاتا تو صورت حال خراب ہوسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد چین میں تعلیم حاصل کررہی ہے،

حکومت چین نے تمام پاکستانیوں کو حفاظتی اشیاء فراہم کی ہیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی گیس کے اخراج کی وجہ سے 400سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ہم اس صورت حال میں پاکستان کی بھرپور مدد کے لیے تیار ہیں۔یہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا وقت ہے۔لی بی جیان نے کہا کہ چین معاشی طور پر ایک بڑا ملک ہے۔ہماری انڈسٹری ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

پاکستان کی حکومت کو بھی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان کو معاشی طور پر دوبارہ کھڑا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے۔ہمیں نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہونا چائیے۔
۔ایک سوال کے جواب میں چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ چین میں مسلمان بالکل محفوظ ہیں۔مسلمانوں کی تربیت کے لیے اہم کام کررہے ہیں تاکہ وہ اچھی زندگی بسر کرسکیں۔کچھ مسلمان انتہاء پسندی کی طرف مائل ہوگئے تھے انہیں ہم قومی دھارے میں واپس لے کر آئے ہیں۔

ایف ٹی اے سے متعلق لی بی جیان نے کہاکہ مختلف اشیاء کے ٹیکس کے معاملات کو دیکھنا ہوگا۔اس معاہدے سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔چین ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی ہے۔ہم سی پیک سے متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات فرارہم کررہے ہیں۔ان علاقوں کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ہماری توجہ ایف ٹی اے پر ہے۔پاکستان اب بہت سی چیزیں چین سے منگواسکتا ہے جو کہ نہایت منافع بخش اور سستی ہوں گی۔ایف ٹی اے سے5 سے6 بلین کا فائدہ ہوگا۔اس کے ذریعے پاکستان کی چین کو کی جانے والی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ چین ایک بڑی منڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کامستقبل میں ایک الگ مقام ہوگا۔گوادر اور گرد نواح کے علاقوں میں صاف پانی پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔ان کی بہتر زندگی کے لئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔ لی بی جیان نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ایک اچھا اقدام ہے۔اس سے کثیر آبادی کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔

اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران نے کہا کہ دنیا پاکستان اور چین کی دوستی کی مثالی دیتی ہے۔دونوں ممالک نے ہر دور میں ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔چین نے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے متعدد مواقع دیئے۔چین کے خلاف کورونا وائرس سے متعلق پروپیگنڈاکیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کراچی پریس کلب ایک تاریخ رکھتا ہے۔ایم آر ڈی تحریک کی ابتدا کراچی پریس کلب سے کی گئی تھی۔کراچی پریس کلب نے آمروں کا سامنا کیا۔ہم آ ج بھی آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کرہے ہیں۔پروگرام میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران سیکریٹری ارمان  صابر نے مہمان خصوصی کو سندھی اجرک و ٹوپی کا تحفہ میں پیش کیا۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.