ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد


Sport at Dow Medical University, Karachi

ہائر ایجوکیشن کمیشن یا ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر حاکم علی تالپور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 800سے زائد کھیل کھیلے جاتے ہیں، جن میں سے 200کھیل عالمی طور پر کھیلے جاتے ہیں، جب کہ پاکستان میں صرف 60کھیل کھیلے جاتے ہیں، جن میں سے صرف 30سے 35کھیل قومی طور پر کھیلے جاتے ہیں، کھیل ہماری صحت مند زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جن کی مدد سے ہم ایک صحت مند قوم بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کے سالانہ اسپورٹس ویک کی تقریب تقسیم ِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسرزرناز واحد، رجسٹرار پروفسیر امان اللہ عباسی، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس سید مکرم علی، ، پروفیسر سنبل شیمیم، پروفیسر نبیلہ سومرو، پروفیسر نائلہ نعیم شہباز،  پروفیسرشوکت علی،  پروفیسرارشد حسن،  پروفیسرشجاع فرخ،  پروفیسر امان اللہ منگی،  پروفیسر نورجہان، پروفیسرانوار، ڈاکٹر شمائلہ خالد سمیت سیئنر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حاکم علی تالپور نے مزید کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے طلبا کے لیے اپنی روایت کے مطابق اسپورٹس ویک کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا، اس روایت کامقصد طلبا میں اسپورٹس اسپرٹ پیدا کرنا ہے، تاکہ ہم ایک صحت مند قوم اور بہترین ماحول قائم کرسکیں، زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو میدنوں میں کھیل کا حصہ بنانا ہمارا مقصد ہے، ایک ڈاکٹر کو تیا رکرنے میں کافی وقت درکار ہوتاہے، جو معاشرے کو صحت مندبنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، جبکہ کھیل ہمارے لوگون کوصحت مند رکھتاہے۔

انہو ں نے کہا کہ آج میں پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر آنے والے طلبہ اور ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،مگر جو کھیل میں پوزیشن حاصل نہ کرسکے وہ میدان سے باہر نہیں ہوئے، بلکہ وہ ایک صحت مند سرگرمی کا حصہ رہے، جس سے انہیں ہمیشہ فائدہ ہوگا۔

 انہو ں نے مزید کہا کہ کھیل صحت مند دماغ کیلیے بھی انتہائی اہم ہے، جو یقیناََ اچھی تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی میں صحت مند انہ سرگرمیاں حوصلہ افزا ہیں، انہوں نے اسپورٹس ویک کی آگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب اسپورٹس ویک منعقد کرانے پر مبارک با د پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈائر یکٹر اسپورٹس پروفیسر سید مکرم علی نے کہا کہ کھیل کود بھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ انتہائی ضروری ہے۔ہم سالانہ کھیلوں کے مقابلے اس لیے منعقد کرتے ہیں کہ طلبا و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیں اور آگے بڑھیں کیونکہ یہ سب ان کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ویک ڈاؤ یونیورسٹی کا میگا ایونٹ ہے، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے 13انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے بھر پور شرکت کی، اس کی مدد سے ہمیں نیشنل مقابلوں کے لیے نئے کھیلاڑی بھی سامنے آنے ہیں، جو کے نیشنل لیو ل پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ اسپورٹس ویک انتہائی نظم و ضبط سے منعقد کیا گیا۔

بعد ازاں تقریب ِ تقسیمِ انعامات میں ڈاؤ میڈیکل کالج نے سب سے زیادہ مقابلے جینے پر ٹرافی (ہاؤ س کپ) مہمانِ خصوصی حاکم علی تالپورسے حاصل کی۔

تقریبِ تقسیمِ انعامات میں فوکل پرسنز کو بھی انعامات دئیے گئے، سالانہ اسپورٹس ویک کے مقابلے بہترین اندز میں منعقد کرانے پر پروفیسر سیدمکرم علی کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.