کراچی پریس کلب کی خواتین ارکان کےاعزاز میں تقریبِ تقسیم ایوارڈز
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین
صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز
خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،
خازن راجا کامران، گورننگ باڈی کی رکن بینا قیوم نے خطاب کیا۔
جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی، سابق ایڈوائزر انفارمیشن
سندھ اور پپلزپارٹی کی سینئررہنماء شرمیلا فاروقی سمیت سینئر خواتین صحافیوں نے بھی
خطاب کیا۔
![Nusrat Sehar Abbasi addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club Nusrat Sehar Abbasi addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjSi4ii8Hi_Yb_gzOAvdM4-9YNt4haiWk5KDMiV13-F8eOGYMIrudpNmRIO7382Gv8058Ixl994IKxEcXbc73CVbOZUk63I-dp25VTbIvsbZZlfsWNJqk1xHwaVX1_dWvGv9t5CkrTiI8I/s400/WhatsApp+Image+2020-03-09+at+6.38.53+PM.jpeg)
![Sharmila Farooqui addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club Sharmila Farooqui addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj7JScmB1TthQG6LtAa7o8cGxmq4-ZjZyp94U26LEaSg_6zIAxeks1U8TMpr6qubgrn-zdxQV6GbdyxevZRwmZ70dH9qMON89QgQwIifCsoVWpAQ_QUWTTwjkE9F41iCZJu0P4JMJ-mC9M/s400/WhatsApp+Image+2020-03-09+at+6.38.12+PM.jpeg)
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کا گھر سے
نکل کر کام کرنا آسان نہیں ہے اس کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین شعبہ صحافت سے وابستہ
ہیں اور اپنے گھر اور بچوں کے لیے وقت نکالتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی خواتین مرد
کی سپورٹ کے بغیر معاشرے میں ترقی نہیں کرسکتی۔ میں بھی سیاست میں آئی ہوں تو پاکستان
پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی سپورٹ سے آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں
تقریب میں موجود تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ کہ آج آپ کو آپ کی صحافتی
خدمات کے اعزاز میں شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔
![Imtiaz Khan Faran addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club Imtiaz Khan Faran addressing at Awards distribution ceremony amongst women members of Karachi Press Club](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj_w48-KkkIPbzYf-BCPscs-K-EvNzUDM0LUhes0bY1Q_mEmEQdLZIZ5vLlF1xtNJThmUvLpcr4WKmkkDlOSRafCp4x4Wvnz5yTsEM4tqgLap0Xv8wyEWwfUZ7Pm8_5WDdhcyWbdIo-rAo/s400/WhatsApp+Image+2020-03-09+at+6.38.59+PM.jpeg)
سیکرٹری کراچی پریس
کلب ارمان صابر نے کہا کہ میں ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو مبارک باد پیش کرتا
ہوں۔ آئندہ صحافت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو کراچی پریس کلب
ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ کے پی سی کے زیر اہتمام خواتین کے لیے پہلا ایوارڈ تقریب
کا اہتمام کیا گیا ہے اس کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ
پریس کلب کی خواتین ارکان پریس کلب کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اس کی مختلف کمیٹیوں
میں اپنے نام کا اندراج کرائیں تاکہ پریس کلب کی ترقی میں خواتین کا بھی بھرپور
کردار ہو اور پریس کلب مزید ترقی کرے۔
کراچی پریس کلب
کی جانب سے سینئر خواتین صحافیوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں
شمیم اختر، شیریں فاروق، سلمیٰ رضا، زبیدہ
مصطفی، رضیہ فرید، حمیرا اطہر، نرجس ملک سمیت دیگر شامل تھیں۔
اس موقع پر شیریں
فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین کے اعزاز میں
تقریب کا اہتمام قابل ستائش ہے اس موقع پر نرگس خانم اور شبانہ شفیق کا ذکر کرتے ہوئے
کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی
میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سینئر ممبر زبیدہ
مصطفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کراچی پریس کلب
نے مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ میں پریس کلب کی سب سے پرانی ممبر ہوں،
میں نے اپنی ساری زندگی آزادیٔ صحافت کے لیے جدوجہد کی ہے، میری دعا ہے پریس کلب اسی
طرح ترقی کرے اور پھلتا پھولتا رہے اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی مشن کو جاری رکھے۔
رضیہ فرید نے کہا
کہ اس تقریب خواتین کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا تعارف ضرور ہونا چاہیے تھا تاکہ
موجودہ خواتین صحافیوں کو ان کی صحافتی خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل ہوسکے۔
حمیرا اطہر نے اظہار
خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب میں 154 کی تعداد میں خواتین ارکان موجود ہیں
جو صحافت کے لیے خوش آئندہے۔ پریس کلب مبارک باد کا مستحق ہے جنہوں نے خواتین کے لیے
اتنی بڑی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ نرجس ملک نے کہا کہ پریس کلب کی جانب سے یہ ایک اچھی
روایت ہے اس روایت کو جاری رہنا چاہیے اور خواتین کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد
کرنا چاہیے۔
تقریب ایوارڈ میں
صوفیہ یزدانی، فریال عارف،رضیہ حیدر، شازیہ حسن، رضیہ سلطانہ، کرن رحمن خان، خورشید
حیدر، یاسمین علی طلحہ، غزالہ فصیحہ، شیریں جاوید سمیت دیگر کو ایوارڈ دیے گئے۔ تقریب
سے سینئر صحافی شہر بانو نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔
نصرت سحر عباسی
اور شرمیلا فاروقی کو کراچی پریس کلب کی اعزازی شیلڈ اور سندھ کی روایتی اجرک پیش کی
گئی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن عبدالجبار ناصر، عتیق الرحمن،
لیاقت رانا سمیت خواتین ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Post a Comment