امریکا پاکستان کے نقشِ قدم پر ؟

Protest in Capitol Hill, Washington DC, America, USA


تحریر: منصوراحمد

الیکشن میں دھاندلی نامنظور نامنظور ۔پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کوئی الیکشن ایسا ہوا ہو جس کیشفا فیت پرسوال نہ اٹھایاگیا  ہو ۔ہر الیکشن کے بعد اپوزیشن کا ایک ہی نعرہ الیکشن میں دھاندلی نامنظور

چلیں پاکستان کی تو تاریخ رہی ہے اس نعرے کی لیکن امریکا میں تاریخ رقم ہوگئی ۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تاریخ رقم کردی

بھائی پریشان نہ ہوں ۔۔انقلاب ایسے ہی آتے ہیں امریکا جیسی بڑی سپر پاور اور بڑی سیاسی پارٹیاں صرف دو ،  کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ۔۔

پاکستان میں تو ایک سیاسی جماعت میں سے چار چار پانچ پانچ دھڑے نکل آتے ہیں سیاسی پارٹی بن جاتی ہیں، جتنی زیادہ پارٹیاں اتنی زیادہ جمہوریت

اب یہ کیا بات ہوئی باون ریاستوں کے لیے صرف دوسیاسی پارٹیاں ۔۔وہ بھی ایک ہاتھی دوسرا گدھا ۔۔۔

پاکستان سے امریکا کی مماثلت بہت زیادہ ہے امریکا میں گدھے کا نشان والا صدر تھا اور یہا ں ۔۔۔ او ہ معاف کیجئے گا غلطی سے مس ٹیک ہوگئی

لیکن کیونکہ مماثلت ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں ہاتھی بھی پاکستان میں بہت ہیں ملک کے پیسے کھانے والے سفید ہاتھی۔ لیکن حالیہ امریکی الیکشن نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور امریکا میں صرف سربراہ نہیں ان کے ورکرز بھی پاکستانیوں سے ملتے جلتے ہیں ۔

پاکستان میں دوہزار تیرہ کا الیکشن ہوا نواز شریف  نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا ۔۔لیکن تحریک انصاف نے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا

دارالحکومت اسلام آباد میں پنڈال سجالیا ۔۔۔ایک سو چھبیس دن کنٹینئر پر کھڑے ہوکر جمہوریت کا لیکچر دیا وزیراعظم کو چور ڈاکو اور ڈکیت قرار دیا

عمران خان کے حامیوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔۔۔پارلیمنٹ پر اور پی ٹی وی پر دھاوا بول دیا ۔۔۔

امریکا میں بھی ایسی صوتحال دیکھنے کو ملے گی ایسا سوچا نہیں تھا ۔۔لیکن سوچنا تو دور کی بات لائیو دیکھ ہی لیا

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ۔۔۔میرے گاؤں امریکا میں ایسا ہوگا میں نے سوچا بھی نہیں تھا لیکن ہوگیا

ہزاروں مظاہرین نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا ۔لو بھائی کرلو بات ۔۔بس صرف ایک چیز کی کمی امریکا والوں نے شدت سے محسوس کی، وہ کیا ۔۔۔ سجاسجایا کنٹینر ۔۔۔اور اس پر براجمان ڈونلڈ ٹرمپ  عرف۔۔۔

ٹرمپ کے حامیوں کو بھی شدت سے انتظار تھا کب ٹرمپ آئیں گے کب اپنے بجلی اور گیس کا بل جلائیں گے کب سول نافرمانی کا حکم صادر فرمائیں گے

کیوں کہ امریکا اب پاکستان کے نقشے قدم پر چل پڑا ہے تو امید ہے آج یا کل امریکی عمران خان یہ قدم ضرور اٹھائیں گے

خیر یہ سب باتیں تو مذاق کی ہیں، لیکن امریکا میں جو کچھ ٹرمپ کے حامیوں نے کیا اس سے دنیا کو کیا پیغام گیا؟

کیا پاکستانی سیاست کا دنیا پر اتنا اثر ہے کہ دنیا کی سپر پاور اس کی کاپی کیٹ کرے ۔۔۔الیکشن میں ہار جیت ہوتی  ہے،کوئی ایک جیت جاتا ہے کوئی ہار جاتا ہے اگر ہار کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ہمیں اور مخالفین میں پیدا ہوجائے تو دنیا میں شاید فساد ختم ہوجائیں۔

پاکستان میں جو کچھ نواز حکومت میں عمران خان نے کیا وہی کچھ آج کل ان کے ساتھ ہورہا ہے اپوزیشن جماعتیں جمع ہوگئیں اور پی ڈی ایم  نامی اتحاد بنالیا

حکومت کی ساری توجہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر لگی ہوئی ہے ملک کی شاید انہیں فکر نہیں این آر او ۔۔این آر او کی رٹ لگانے والی حکومت کو اس سے غرض نہیں ملک کہاں جارہا ہے

این آر او میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں پاکستان کی اسی فیصد آباد ی کو این آر او کا مطلب بھی معلوم نہیں ہوگا لیکن حکومت کی ایک ہی رٹ این آر او نہیں دوں گا

خیر بات امریکا سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی ۔۔۔افسوس اس بات کا ہے ہمیں امریکاکی نقل کرنی چاہئے تھی مگر المیہ یہ ہے امریکا پاکستان کے نقشے قدم پر چل رہا ۔۔

اگر ایسا ہی رہا تو دنیا میں شاید کوئی بھی ہارنے والا اپنی  ہارتسلیم نہیں کرے گا اور پارلیمنٹ پر حملے کو اپنا حق سمجھے گا۔ اللہ عمران خان اور ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں کو ہدایت دے۔ باقی رہے نام اللہ کا




اس تحریر کے مصنف منصور احمد ایک معروف نیوز ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔ منصور احمد مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات و جرائد میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مصنف سے رابطہ کرنے کے لیے خبر کہانی کو ای میل کیجیے۔ 

مندرجہ بالا تحریر خبر کہانی کی ایڈیٹوریل پالیسی کی عکاس نہیں اور خبرکہانی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.