چین نے اپنی جمہوریت سے متعلق وائٹ پپر جاری کردیا

 People's Republic of China

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے چین کی جمہوریت کے بارے میں  وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

وائٹ پیپر کا عنوان ہے،چین: فائدہ مند جمہوریت۔  وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ جمہوریت انسانیت کی مشترکہ قدر ہے اور ایک ایسا آئیڈیل ہے جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کے عوام نے ہمیشہ پسند کیا ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا  ہے کہ پارٹی نےگزشتہ سو سال کے دوران عوامی جمہوریت  کے استحکام  کے لیے چینی عوام کی رہنمائی کی ہے۔ چینی عوام، معاشرے اور ملک کا مستقبل اب چینی عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ پیپر میں کہا گیا ہے کہ عوام کا اپنے ملک کا مالک ہونا ہی عوامی جمہوریت کا نچوڑ ہے۔

People's Republic of China

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین کا عوامی جمہوریت کا مکمل ڈھانچہ نتائج پر مبنی جمہوریت کے ساتھ مربوط ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چینی جمہوریت دراصل سوشلسٹ جمہوریت کا ایک نمونہ ہے جو جمہوریت کی تمام جہتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ایک حقیقی جمہوریت ہے جوقابل عمل ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایک مثبت رجحان جمہوریت  مسلسل ارتقا پذیر ہے۔ تاریخ، ثقافت اور روایت سے جڑی ہوئی یہ مختلف ممالک کے عوام کی دریافت اور جدت کی بنیاد پر متنوع جہتوں کے ساتھ آگے ترقی کرتی ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کوئی آرائشی زیور نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کا ایک نظام ہے۔  جمہوریت چند قوموں کے استحقاق کی بجائے  ہر ملک کے عوام کا حق ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بے شمار سیاسی نظاموں کا ایک ہی پیمانے پر جائزہ لینا اور متنوع سیاسی ڈھانچوں کو ایک ہی نظر سے جانچنا  خود  ایک غیر جمہوری عمل  ہے۔

People's Republic of China


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.