بجنگ سرمائی اولمپکس کامیابی سے ہمکنار ہوں گے،صدر عارف علوی

 Pakistan President Arif Alvi

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے صدر عارف علوی نےامید کا اظہار کیا ہےکہ بیجنگ میں سرمائی اولمپک گیمز کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان اس کی شاندار تقریب میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرے گا۔

چینی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں  صدر عارف علوی نے چار فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تیاریوں سے متعلق چین کی کوششوں کا سراہا۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ نائنٹین کی وباء کے دوران ان کھیلوں کا انعقاد چین کے موثر اور شاندار طرز حکمرانی کےباعث ممکن ہوا ہے۔

صدر علوی نےچینی حکومت اور چینی عوام کو سرمائی کھیلوں کے انعقاد پر مبارکباددی۔ انہوں نے  اظہار خیال کرتے کہا کہ کھیلوں اور اولمپکس  نے مختلف ممالک کے عوام کے درمیان تعاون  کو فروغ اور قوموں کو متحد کیا ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر علوی نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے دروازے کھلے ہیں اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں اور اس طرح غربت کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کےباعث گوادر کی بندرگاہ نے کافی ترقی  کی ہے۔ صدر علوی نےکہاکہ پاکستان اور چین علاقائی تجارت کو فروغ دینے اورگوادر کی بندرگاہ کی مطلوبہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیےیہاں  فری زونز کے تعمیرکےمنصوبے پرعمل تیز کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نے 2021 میں اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔ صدر عارف علوی نے انٹرویو کے دوران ایک بار پھر سی پی سی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔صدر علوی نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی انیسویں  مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس کے دوران منظور کردہ تاریخی قرارداد میں گزشتہ صدی کے دوران پارٹی کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کا احاطہ کیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.