طنز و مزاح پر مبنی کتاب ’’معذرت کے ساتھ ‘‘ شائع ہوگئی
صحافی اور
معروف رائٹر خرّم درّانی کی پانچویں کتاب ’’معذرت کے ساتھ ‘‘ شائع ہوگئی ہے۔مزاحیہ
مضامین پر مشتمل ان کی یہ پہلی کاوش ہے۔
اِس کتاب میں
اُنہوں نے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی برائیوں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ اُجاگر کیا
ہے۔ تحریر اتنی سادہ اور دل کش ہے گویا کانٹوں کے درخت میں حسین پھول کھلے ہوں۔
یہ کتاب فرید
پبلشر کراچی نے بہ اہتمام شائع کی ہے۔ کتاب کے مصنف خرم درانی بتاتے ہیں کہ انہوں نے
اپنے اردگرد بہت سی چیزیں دیکھیں ، انہیں محسوس کیا اوران کا مشاہدہ کیا، کافی
عرصہ خاموش رہا پھر رہا نہ گیا تو سوچا کہ اسے مزاح کا ایک ایسا رنگ دیا جائےکہ
لوگ مثبت طریقے سے ان ٹیڑھی چیزوں کو سیدھا کرنے کی بجائے الٹی چیز کو سیدھا دیکھنے کی خواہش میں سر کے
بل نہ کھڑے ہوجائیں۔
Post a Comment