کراچی پولیس چیف کا بڑا فیصلہ ،ایس اوز کے علاوہ ماتحت عملےکےٹریفک چالان کرنےکے اختیارات واپس

Karachi police chief Ghulam Nabi Memon presiding over a meeting


ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چارچ سنھبالنے کے بعد اپنے پہلے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ ٹریفک چالان کے بڑھتے ہوئے رجحان اور بے ہنگم ٹریفک پر نوٹس لے لیا۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک پولیس کے کسی بھی افسر یا اہلکار کو  اب چالان کرنے کا اختیار نہیں ہوگا کیونکہ ان سے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں۔ چالان کرنے کا اختیار اب صرف سیکشن افسر یعنی ایس او کو ہوگا۔

کراچی پولیس چیف کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی جبکہ پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئےکہا گیا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بھی بہتری لائی جائے۔

ڈی آئی جی مقصود میمن نےمددگار ون فائیو کی مجموعی کارکردگی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور مزید کہا کہ شہر میں موٹر سائیکل کی چوری کی بڑھتی واردات کی روک تھام اور سدباب کیاجائے۔

سٹی پولیس چیف نے ایس ایس پی اے وی ایل سی کو موثر اقدامات کرنے اور جرائم کی سرپرستی میں ملوث اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی اور محکمہ جاتی کاروائی میں لائی جائے گی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں بہترین انداز میں کام کرنے والے کرائم سین یونٹ کی مزید صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

Police Chief Ghulam Nabi Memon presideing over a meeting


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.