پی ٹی آئی کی جشن آزادی کی تقریب، قائد حزب اختلاف سندھ کی شرکت

 

Haleem Adil Shaikh

 سندھ کےاپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے قائد آباد میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور  آزادیِ وطن کے پچھتر سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔

 جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں  پی ٹی آئی کے اس پروگرام  میں کارکنان و شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے پیسوں کی خاطر ہمیں چھوڑ کر پی پی سے الحاق کیا۔  انہوں نے کہاکہ نہ ایڈمنسٹڑیٹرشپ ملی نہ گورنرشپ ملی۔ پیپلزپارٹی وینٹیلیٹر پر ہے ایم کیو ایم نے پی پی سے مل کر اپنی سیاست کا خاتمہ کر دیا۔

 حلیم عاد نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، پاکستان کی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے گئے تھے، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا گیا۔

 انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا گوروں سے آزادی کے بعد دوبارہ گوروں کے غلام نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں صرف ایک لیڈر ہے عمران خان  اورہم سب ورکر ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.