مونٹیسوری کورس مکمل کرنے والوں کا پاسنگ آؤٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر خبرکہانی) :پرائمری سے پہلے کی اسکولنگ طلبا کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پری پرائمری میں بچوں کو سکھانے کے نت نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ ان بچوں کی بہتر تربیت اور اصلاح کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ کا ہونا ناگزیر ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں قائم پرائم مونٹیسوری ٹریننگ اکیڈمی ہر سال سینکڑوں اساتذہ کو جدید خطوط پر تربیت دیتی ہے۔ ہفتے کو یہاں سے فارغ التحصیل سو سے زائد اساتذہ کو اسناد اور تمغے دیے گئے۔
پی ایم ٹی اے کانووکیشن 2022 پی ایچ
کیو آڈیٹوریم میں منعقد کیاگیا۔ تقریب کے
میزبان علیم قریشی اور راحیلہ خیری نے معززمہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات نے دورجدید میں
اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور پی ایم ٹی اے کی خدمات کو سرا۔ مہمان خصوصی
ڈاکٹر سروش حشمت لودھی وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، ڈاکٹر مسرور احمد شیخ چیئرمین سندھ بورڈ آف
ٹیکنیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر محمد علی شیخ
سابق وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام، ڈاکٹر
معراج الہدیٰ صدیقی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان، حبیب سعد صدیقی ڈائریکٹر دار ارقم اسکولز کراچی
ریجن، سیداختر میر صوبائی سیکرٹری سندھ بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن، سیداختر رضا ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی ایم سی سینٹرل،
سعد بن عزیز سی ای او اردو اکیڈمی سندھ اینڈ ڈائریکٹر مونٹیسوری چائلڈ ڈیولپمنٹ
سینٹر، سید طارق شاہ چیئرمین ٓل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے علاوہ
دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہارکیا۔
پی ایم ٹی اے کے سی ای او ماہرتعلیم علیم قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
کہ دوران تربیت بچوں کی ذہنی، جسمانی،
اخلاقی، معاشرتی اور سماجی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں ترتیب دی جاتی
ہیں، تربیت لینے والی اساتذہ کو سکھایا
جاتاہے کہ کیسے بچوں سے ان کی مرضی کے
مطابق کام لیاجاسکتا ہے اس سسٹم میں بنیادی توجہ کامرکز بچہ ہوتاہے یہ عام
تعلیم سے ہٹ کر تعلیم میں جدیدیت، تحقیق، تجربات اور تجسس پر مشتمل ہوتاہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی اساتذہ کے لیے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
مونٹیسوری کی ڈپلومہ اورسرٹیفیکیٹ
ہولڈر اساتذہ نے پی ایم ٹی اے کی کاوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سی ای او پی ایم ٹی اے علیم قریشی اور
ماسٹر ٹرینر راحیلہ خیری کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے اس عزم
کا اظہارکیا کہ وہ یہاں سے حاصل کردہ تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر تعلیم کے شعبے
میں اہم خدمات سرانجام دیں گی۔ پوزیشن ہولڈر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو
پڑھانے، سکھانے اور انہیں آداب زندگی سکھانے کے لیے اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے اور ان
سب کے لیے پرائم مونٹیسوری ٹریننگ اکیڈمی ایک بہترین فورم ہے جہاں ان کی صلاحیتوں
کو نکھارکر ایک نئے سانچے میں ڈالاجاتاہے اب
وہ زیادہ پراعتماد انداز میں ذمہ داریاں نبھاسکتی ہیں۔
Post a Comment