نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کو الوداعی گارڈ آف آنر دیا گیا
نگراں وزیراعلیٰ
سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کر کے الوداع کیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنر میں چیف سیکریٹری
ڈاکٹر فخر عالم، صوبائی سیکریٹریز ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ افسران نے
شرکت کی۔
نگراں وزیراعلیٰ
سندھ کو چاق و چوبند پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے رخصت ہوتے
ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام افسران اور سی ایم ہاؤس
کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
Post a Comment