ڈاؤ یونیورسٹی کو ایک ملین ڈالر کے بین الاقوامی مقابلے کے لیے سو سےزائد اختراعی آئیڈیا ز موصول
ڈاؤ یونیورسٹی آف
ہیلتھ سائنسز ، کراچی کو اختراعی نظریات/آئیڈ یاز کےلیے ایک
ملین ڈالرز جیتنے کے بین الاقوامی مقابلے"ہلٹ پرائز انٹرنیشنل آرگنائزیشن ایوارڈ کے 100 سے زائد آئیڈ یاز پیش کیے گئے ۔ ان آئیڈیا ز میں سے اکثر کا تعلق نیوٹریشن،صحت،بائیو ٹیکنا لوجی
اور دیگر شعبہ جات سے ہے۔
آئیڈ
یاز پیش کرنے کےلیے یونیورسٹی میں
قائم آفس آف دی ریسرچ اینڈ کمرشلائزیشن
(اورک ) نے گرینڈ فنالے کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمد
سعید قریشی تھے جبکہ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین ،ڈائریکٹر
اورک، پروفیسر کاشف شفیق اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،
بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر محمدسعید قریشی
نے اپنے خطاب میں پائیدار ترقی کے اہداف
(ایس ڈی جیز) کی اہمیت اور معاشرے پر ان کے مجموعی اثرات پر روشنی ڈالی ،انہوں نے
ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ ہمارے تعلیمی اداروں کی ثقافت میں
انقلاب برپا ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ
ڈاؤ یونیورسٹی اختراعی نظریات کے زریعے پائیدار ترقی اور سماجی اصلاحات میں حصہ ڈالنے
کی مسلسل کوشش کررہی ہے پرو وائس چانسلر
پروفیسر نازلی حسین نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور طلباءمیں اختراعی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
ڈائریکٹر اورک ،پروفیسر کاشف شفیق نے طلباء اور فیکلٹی کے لیے
توجہ کے اہم شعبوں پر بات کی خاص طور پر وہ لوگ جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور ایک
مضبوط ترقی پر مبنی ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ان
پر زور دیا کہ وہ اختراع کو فروغ دیں ان کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ہلٹ پرائز
ایونٹ کے گرینڈ فائنل کا انعقاد کر کے ماحولیاتی نظام میں معاشی ترقی اور اختراعی
سوچ کا ایک تحفہ دیا ہے ۔
سو سے زائد اختراعی
آئیڈیاز میں گرین فیول گرلز، مائیکرو گرین
سیلز، آرگینک فوڈ سپلیمنٹس، ورڈنٹ ایگریکلچر، اور صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے مائیکرو
کرسٹل لائن سیلولوز اور کارسنجن شناختی کٹس ہیں بائیوٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل
سائنسز، پبلک ہیلتھ، نیوٹریشن اور دیگر اسکولوں کے طلباء نے SDGs اور سماجی ضروریات
کے مطابق موجودہ مسائل کے حل پیش کیے۔
گرینڈ فنالے جیتنے
والے طالب علم کو ایک بین الاقوامی مقابلے
میں حصہ لینے اور اپنے اختراعی آئیڈیا کی ترقی اور نفاذ اور معاشرے میں اثر پیدا
کرنے کے لیے ایک ملین ڈالر جیتنے کا موقع ملے گا، بعد ازاں، مہمانوں اور
صنعتی ماہرین نے منصوبوں کا جائزہ لیا اور بہتر پاکستان کے مشن میں ڈاؤکی کوششوں
کو سراہا۔
Post a Comment