کراچی: جمشید کوارٹر میں پولیس کا وائٹ کرولا گینگ سے مقابلہ، دو ملزمان ہلاک
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر تین ہٹی کے قریب پولیس اور وائٹ کرولا گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی
ایسٹ سید عرفان بہادر کے مطابق، زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے۔
ان کی شناخت شاہد برگر اور شاہد کالے کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی
ایسٹ نے بتایا کہ ہلاک ملزمان شہرِ قائد میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔ ان پر 26
سے زائد گھروں میں ڈکیتی کے الزامات تھے۔
انہوں نے کہا
کہ گرفتار ملزمان وائٹ کرولا گینگ کے کارندے ہیں۔ وہ وائٹ کرولا میں واردات کی نیت
سے گھوم رہے تھے۔
ایس ایس پی
ایسٹ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دو ساتھی وائٹ کرولا میں فرار ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا
کہ شاہد عرف برگر 26 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
شاہد عرف کالا بھی 10 سے زائد ڈکیتی کے کیسوں میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔
ایس ایس پی
ایسٹ نے بتایا کہ چند روز قبل تھانہ الفلاح کے علاقے میں ایڈوکیٹ کے گھر میں ڈکیتی
کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کا ساتھی عمران عرف مانی گرفتار ہوا تھا۔
انہوں نے کہا
کہ چند روز قبل گلستان جوہر کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر
پہنچی تو مقابلے کے بعد ملزمان کا ساتھی انور زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔
ایس ایس پی
ایسٹ نے کہا کہ ملزمان کی الفلاح اور گلستان جوہر کی حدود سے واردات کے دوران کی
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا
کہ ملزمان وائٹ کرولا، وائٹ سٹی گاڑی میں اکثریت وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس نے
ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیش برامد کر لیا ہے۔
Post a Comment