سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر مقبول آرائیں اور جنرل سیکریٹری شاہد خان منتخب
کراچی میں سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے، مقبول آرائیں اور شاہد خان آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں جبکہ عدنان غوری کو خزانچی منتخب کیا گیا۔
گزشتہ دنوں منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے چار سال کیلئے منتخب کیا گیا۔
جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے 18 ڈسٹرکٹ، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، جامشورو، گھوٹکی، بدین، خیرپور، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز، قمبر، کشمور، ملیر، کورنگی، کیماڑی، جیکب آباد، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، ٹھٹہ، سجاول، مٹیاری، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس میں مقبول آرائیں جن کا تعلق کراچی سے ہے انہیں اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب کرلیا گیا ، سکھر سے شاہد خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ حیدرآباد کے عدنان غوری کا بطور خزانچی انتخاب عمل میں آیا۔
دیگر عہدیداران میں نیاز احمد المانی چیئرمین سکھر, عدنان ترین(کراچی) سینیئر نائب صدر، سیما شاہ (حیدرآباد) نائب صدر عبدالغنی( میر پور خاص) نائب صدر اور مس فاطمہ جامشرو، عزرا جمال اور ارشد صدیقی نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ مسٹر فدا (بے نظیر آباد) کو ایسوسی ایٹ سیکریٹری منتخب کرلیاگیا۔ مجلس عاملہ میں طلعت حسین لاڑکانہ، نصیر ملی بے نظیر آباد اخلاق احمد سکھر قرۃ العین حیدرآباد پرویز احمد سانگھڑ عظمت پاشا کراچی عزرا حسین خیرپور سے خدا بخش بدین افضل خان جامشورو ارشد ارائی سانگڑ مسعود احمد گھوٹکی کا انتخاب عمل میں آیا. ویمین ونگ کی صدر عزرا جمال اور سیکرٹری خالدہ افتخار کو منتخب کیا گیا۔
Post a Comment